Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف جاری احتجاج

امریکہ کے مختلف علاقوں میں پولیس تشدد اور نسل پرستی کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست یوٹا کے شہر سالٹ لیک کے عوام نے وسیع پیمانے پر سڑکوں پر نکل کر امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک بائیس سالہ امریکی شہری کے قتل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے مئی 2020 میں پولیس کے ہاتھوں ہونے والے اس قتل کی ناقابل قبول توجیہ پر احتجاج کرتے ہوئے سالٹ  لیک میں محمکہ پولیس کی عمارت پر حملہ کیا اور عمارتوں کے شیشے توڑ دیئے۔اس احتجاج کے بعد سالٹ لیک کے میئر نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پولیس میں نسل پرستی کا منصفانہ جائزہ لینے کے لئے عنقریب ایک کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس قتل کی ابتدائی عدالتی تحقیقات میں خطاکار پولیس اہلکار کی حمایت کرتے ہوئے اس کے اقدام کی توجیہ پیش کی گئی ہے جبکہ مظاہرین نے پولیس کے اس اقدام کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیا پولیس میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں جارج فلائیڈ نامی ایک سیاہ فام شہری کے بہیمانہ قتل کے بعد پورے امریکہ میں امریکی پولیس کے تشدد اور نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ابھی تک تھما نہیں ہے اور یہ احتجاج اب ایک تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے۔

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس