Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ اور چین میں شدید اختلافات، امریکی سفیر چین کی وزارت خارجہ میں طلب

چین کی وزارت خارجہ نے آج رات بیجنگ میں امریکی سفیر کو طلب کر کے چین کے خلاف امریکی حکومت کے اقدامات پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے حکام نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے چین مخالف اقدامات پر اپنی ناراضگی کا اعلان کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی منظوری کے قانون پر دستخط کر دیئے جس کے بعد امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کی تازہ مثال امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دینا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کی خود مختاری  کا بہانہ بناتے ہوئے چین کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے قانونی دستاویز پر دستخط کرکے سخت پابندیوں کی منظوری دے دی ۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو بھی موقع مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس