امریکہ: اسٹیل ملز میں دھماکہ کے بعد آگ لگی
Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۴ Asia/Tehran
امریکی ریاست انڈیانا کے اسٹیل ملز میں ہونے والے دھماکے اور آتش زدگی سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کے شہر برنز ہاربر میں واقع آرسیلر میٹل اسٹیل ملز میں دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ۔
سی بی ایس کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر سے دکھائی دیتا ہے کہ فائر فائٹر آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
آرسیلر میٹل اسٹیل ملز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک بھٹی میں تکنیکی خرابی کے باعث ہوا جس کے بعد اسٹیل ملز کو بند کر دیا گیا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link