Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • روس نے انتخابات میں مداخلت کے برطانوی دعوے کو مسترد کیا

کرملین نے برطانیہ کی جانب سے 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کرنے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرملین نے 2019 کے برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات ماسکو اور لندن کے روابط پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

کرملین کے ترجمان دیمیتری پسکوف کا کہنا تھا کہ روس، برطانیہ سمیت کسی بھی ملک کے انتخابات میں مداخلت کو رد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے روس پر 2019 کے برطانوی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس