Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تقریبا دس زخمی ہو گئے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے امریکی پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمال مغربی واشنگٹن ڈی سی کی ایک پُر ہجوم سڑک پر تین مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور تقریبا دس زخمی ہو گئے۔

واشنگٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا نظر آتا ہے کہ یہ ٹارگیٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور پولیس مسلح افراد کو تلاش کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دو حملہ آور بھاری اسلحوں سے لیس تھے اور تیسرا شخص ہلکے ہتھیار استعمال کر رہا تھا۔

یہ گزشتہ مہینے کے دوران مذکورہ علاقے میں اب تک کی تازہ ترین فائرنگ ہے۔ گزشتہ مہینے اس علاقے میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم تیئیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا دوسو ستر سے تین سو ملین تک آتشیں اسلحے ہیں یعنی تقریبا ہر امریکی کے پاس ایک اسلحہ موجود ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس