Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • کورونا کے جدید ترین ویکسین کے مثبت نتائج کا خیر مقدم

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے جدید ترین ویکسین کے مثبت نتائج کا خیر مقدم کیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے شعبۂ ایمرجنسی کے سربراہ مائیکل رایان نے  نئے کورونا ویکسین کے ابتدائی نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں اس ویکسین کی بڑے پیمانے پر آزمائش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ کورونا علاج پر دنیا بھر میں کام کیا جا رہا ہے اور اس کا ایک ویکسین تیار بھی کر لیا گیا ہے۔

قبل ازیں آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنے تیار کردہ ویکسین سیکڑوں لوگوں کو انجیکٹ کیا تھا جس نے جسم کے دفاعی نظام کو، کورونا کے مقابلے کے قابل بنایا ہے۔

چینی ماہرین نے بھی آکسفورڈ کی طرز پر ایک اور ویکسین کی تیاری اور اس کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس