Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ، انتخابات میں شکست کھا سکتے ہیں، اپنے حریفوں سے کافی پیچھے، سروے رپورٹ

امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کرائے گئے ایک تازہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ موجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریفوں سے کافی پیچھے ہوگئے ہیں۔ 

امریکا کے ایک ادارے ریئل کلیئر پالیٹکس نے اپنے ایک سروے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہوں گے۔  
اس ادارے نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے بارے میں حال ہی میں ہزاروں افراد کی شرکت سے ایک سروے کرایا جس کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن کو ٹرمپ سے 9 فیصد زیادہ ووٹ حاصل ہوں گے۔ 
ٹرمپ کی متضاد پالیسیاں، اخلاقی بد عنوانیاں، ڈھلمل رویے اور بد انتظامی، ان کی محبوبیت میں کافی کمی کا سبب بنی ہیں۔ 
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی کمزور کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک اور ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس