Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran

اسرائیل کے عوام نے کورونا وائرس کی وبا اور کرپشن الزامات کے باعث وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرے کئے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف زبردست طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ پولیس نے مظاہرین پر گاڑیاں بھی جڑھا دیں جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔

تل ابیب میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج اب ہر ہفتے کا معمول بن گیا ہے جہاں پولیس مظاہرین کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ سختی سے نمٹ رہی ہے۔

درجنوں اسرائیلی عوام نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر بدھ کو پارلیمنٹ کے راستے بند کردیے تھے۔

نیتن یاہو کو کرپشن اور مالی بد عنوانیوں کے الزامات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود باوجود وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے کی وجہ سے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہیں کورونا وائرس کی آڑ میں غیرجمہوری طریقے استعمال کرنے اور ملک کو معاشی بحران کا شکار کرنے جیسے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس