Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کو دریافت کرنے والے کا مجسمہ سرنگوں کر دیا گیا

امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف اور سماجی انصاف کی خواہاں تحریک کے تحت شیکاگو شہر کے دو علاقوں میں امریکہ کو دریافت کرنے والے کولمبس کے دو مجسموں کو سرنگوں کر دیا گیا۔

نیویارک ٹائمز ویب سائٹ کے مطابق جمعے کے روز شیکاگو کے دو پارکوں سے کرسٹوفر کولمبس کے مجسموں کو ہٹا دیا گیا۔ امریکہ میں حالیہ ہفتوں میں جاری نسل پرستی مخالف تحریک کے دوران پیش آنے والا یہ تازہ واقعہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران احتجاجی مظاہرین اور امریکی پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنے شیکاگو کے گرینڈ پارک میں ایک کرین کے ذریعے کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ گرا دیا گیا۔ اس موقع پر عوام میں پائی جانے والی خوشی کو براہ راست ٹیلیویژن سے کاسٹ کیا گیا۔

اسی طرح شیکاگو کے اریگو پارک میں بھی امریکہ کو دریافت کرنے والے کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ زمین دوز کر دیا گیا۔

قابل ذکرہے کہ امریکہ میں سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کا قتل کر دیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے بعد پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور جگہ جگہ نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ ملک گیر احتجاج میں شدت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا تشدد کا حامی، بلوائی اور دہشت گرد قرار دیا اور ان کو کچلنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس