Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواهری افغانستان میں روپوش ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے افغانستان میں دہشتگرد تنظیم القاعدہ کی خفیہ سرگرمیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

آریا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواهری افغانستان میں روپوش ہے اور اس وقت افغانستان میں القاعدہ کے 400 سے 600  تک دہشتگرد ہیں۔

اس عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پاکستانی دہشتگردوں کی تعداد تقریبا 6500 ہے جو پاکستانی طالبان کے نام سے مشہور ہیں اور یہ دونوں ملکوں کے لئے خطرہ ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواهری نے فروری کے مہینے میں جنوب مشرقی افغانستان میں دہشتگرد گروہ حقانی نیٹ ورک کے کئی سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کیں جن میں یحیی حقانی بھی شامل ہیں جن کے طالبان کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق افغانستان میں القاعدہ ، طالبان کے نام پر دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتی ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس