Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کے اہم فوجی اڈے وکٹوریا پر راکٹوں سے حملہ

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کے فوجی اڈے وکٹوریہ پر کئی راکٹ فائر کئے گئے ۔

فارس خبر رساں ایجنسی نے دجلہ چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کل رات بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کے فوجی اڈے ملکہ وکٹوریہ پر کئی کاتیوشا راکٹ فائر کئے گئے ۔ سومریہ ٹیلی ویژن چینل نے بھی امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے اڈے پر کئی راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بغداد ائیر پورٹ کے قریب واقع امریکہ کا فوجی اڈہ ملکہ وکٹوریہ ایک اہم فوجی اڈہ ہے جس میں ایک ہزار فوجیوں کے رہنے کی گنجایش ہے اور یہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہے اور اس میں جہازوں کی اڑان کے لئے رن وے بھی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی رات بھی اسپایکرفوجی اڈے پر ڈرون حملے کئے گئے جس کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اس سے قبل عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکہ سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 5 راکٹ فائر کئے گئےتھے۔

واضح رہے کہ مارچ 2020 میں بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی دہشتگرد اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی دہشتگردوں نے اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی  کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس