Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی وزیرخارجہ کی پھر ہرزہ سرائی ، ہتھیاروں کی پابندیاں ختم ہونے سے حالات تہران کے حق میں ہوں گے

ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی مدت میں توسیع کے سب سے بڑے حامی امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ پابندیوں کے ختم ہونے سے علاقے اور دنیا میں حالات ایران کے مفاد میں ہوں گے۔ 

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو نے جمعرات کو سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ایران کے خلاف عائد ہتھیاروں کی تمام پابندیاں 18 اکتوبر 2020 کو ختم ہو جائیں گی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا، تہران الحوثیوں کے لئے ہتھیار سپلائی کرتا ہے اور ونیزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو کی حمایت کرتا ہے۔ 

انہوں نے دعوی کیا کہ اگر ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت ختم ہو جاتی ہے تو علاقے اور دنیا میں حالات پوری طرح ایران کے حق میں ہوں گے۔ 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس