Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • تنخواہیں نہ بڑھنے پر برطانوی طبی عملے کا احتجاج

برطانیہ میں میڈیکل عملے کے ہزاروں کارکنوں نے وزیر اعظم کی جانب سے اپنی تنخواہیں بڑھائے جانے کی مخالفت کئے جانے پر مظاہرے کئے ہیں۔

برطانوی میڈیکل عملے نے ان مظاہروں میں وزیر اعظم بورس جانسن کی معاشی کفایت شعاری کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر کورونا کا مقابلہ کرنے میں برطانیہ کے طبی عملے کے سیکڑوں افراد کی موت کی جانب اشارہ کیا گیا تھا اور لکھا تھا کہ ہم تمہیں بچانے کے لئے اپنی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

حکومت برطانیہ نے دوہزار اکیس تک میڈیکل سمیت بعض شعبوں کے ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اب تک پانچ سو سے زیادہ ڈاکٹر، نرسیں اور اسپتالوں کے ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس