Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان، ایمرجنسی نافذ

آئی سائی یس طوفان کے نتیجے میں بگڑے حالات کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آئی سائی یس سمندری طوفان ایک سو چھتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

طوفان کی شدت کے باعث امریکہ کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریبا سات کروڑ امریکی شہری اس خطرناک طوفان کی زد میں ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ طوفان ملک کے گرم علاقوں تک پہنچ گیا تو اس میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

ایسے وقت میں امریکی ریاست فلوریڈا کو خطرناک طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ یہ ریاست کورونا کے حوالےسے بھی ملک میں پیش پیش ہے اور آئے دن اس ریاست میں کورونا کے ریکارڈ کیسز درج کئے جاتے ہیں۔ اب تک اس ریاست میں سات ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار ہو چکی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

 

ٹیگس