Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • باراک اوباما جاسوسی میں ملوث!

امریکی صدر ٹرمپ نے ملک کے سابق صدر باراک اوباما اور ان کے معاون پر اپنی انتخاباتی مہم کے دوران جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما اور ان کے معاون جوبائیڈن نے ان کی انتخابی مہم کے دوران جاسوسی کی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ باراک اوباما اور جوبائیڈن ان کی انتخابی مہم کے دوران جاسوسی کر کے رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے باراک اوباما اور جوبائیڈن پر ایسے وقت میں جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے کہ وہ سروے رپورٹوں میں اپنے حریف جوبائیڈن سے پیچھے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں بھی باراک اوباما اور ڈیموکریٹ پر جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس