Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں اڑتے فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

امریکی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا۔

آئی آر آئی بی نیوز نے واشنگٹن ٹائمز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ریاست ورجینیا میں امریکی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر پرواز کر رہا تھا جس پر اچانک فائرنگ کر دی گئی اور نتیجے میں ہیلی کاپٹر کا عملہ زخمی ہو گیا۔ یہ ہیلی کاپٹر یو ایچ وَن این ہوئی ماڈل کا بتایا جاتا ہے جس پر ایک نا معلوم شخص نے فائرنگ کر کے اسے لینڈ کرنے پر مجبور کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والا یہ ہیلی کاپٹر ٹیسٹ فلائٹ پر تھا۔ ابھی تک اس حوالے سے کسی کی گرفتاری کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ میں رائج گن کلچر کے سبب سالانہ ہزاروں افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے اور روز امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آتے ہیں تاہم ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔

امریکہ میں مختلف سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہا اسلحہ کی آزادانہ خرید و فروخت کے خلاف احتجاج کرکے اسے محدود کرنے کی کوشش کی تاہم اب تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ صدر ٹرمپ ملک میں اسلحہ لابی اور اسکی آزادانہ خرید و فروخت کے بڑے حامی شمار ہوتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

 

ٹیگس