Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • وائٹ ہاؤس نے اپنی شکست کا اعتراف کیا!

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں واشنگٹن کی ایران مخالف قرار داد کو منظور کرانے میں امریکہ کی ذلت آمیز شکست کا اعتراف کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں امریکہ کی پیش کردہ قرارداد کی عدم منظوری مایوس کن ضرور تھی مگر اُس پر حیرت نہیں ہونی چاہئے۔

وائٹ ہاؤس کے مشیر نے کہا کہ امریکہ ہار ضرور گیا لیکن ابھی سب کچھ ختم نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں برطانوی مندوب نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی ایران مخالف قرار داد کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد کو لازمی حمایت حاصل نہیں تھی۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے نمائندہ دفتر نے ہفتے کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ لندن نے سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد کی ووٹنگ میں اس لئے حصہ نہیں لیا کیونکہ واضح تھا کہ اس قرارداد کو لازمی حمایت حاصل نہیں ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس