Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی کا انتقال

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کل رات انتقال کر گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کی انتقال کے وقت عمر 72 برس تھی۔ وہ کئی ماہ سے علیل تھے تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے رابرٹ ٹرمپ کی بیماری کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز نیویارک کے اسپتال میں اپنے بھائی کی عیادت کی تھی ۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میرے حیرت انگیز بھائی رابرٹ کا آج رات انتقال ہو گیا۔ وہ نہ صرف میرا بھائی تھا ، بلکہ ایک بہترین دوست بھی تھا۔ اسکی ہمیشہ یاد آئے گی، لیکن ہم پھر ملیں گے۔ اس کی یاد ہمیشہ میرے دل میں رہے گی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے بڑے بھائی فریڈ ٹرمپ جونیئر 1983ء میں انتقال کر چکے ہیں۔ امریکی صدر کی 2 بڑی بہنیں حیات ہیں جن میں میریان ٹرمپ بیری کی عمر 83 سال جبکہ الزبتھ ٹرمپ گراؤ کی عمر 78 سال ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 74 سال کے ہیں۔

ٹیگس