Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • کورونا سے متعلق تشویشناک خبر

ہانگ کانگ میں صحت یابی کے بعد کورونا سے دوبارہ متاثر ہونے کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہانگ کانگ کی یونیورسٹی کے محققین نے کہا ہے کہ کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے والا ایک شہری ساڑھے چار ماہ بعد دوبارہ وائرس کا شکار ہوگیا جو اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

تحقیق سے اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ بھرپور قوت مدافعت رکھنے والے افراد بھی دنیا بھر میں آٹھ لاکھ افراد کی جان لینے والے وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ہانگ کانگ میں تینتیس سالہ شہری کو اپریل میں کووڈ-19 سے صحت یاب قرار دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کی گیا تھا، لیکن ان کا پندرہ اگست کو دوبارہ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

طبی جریدے کلینکل انفیکشس ڈیزیز میں اشاعت کے لیے منظور ہونے والے تحقیقی مقالہ میں کہا گیا ہے کہ مریض اس سے قبل صحت مند تھا۔ تحقیقی مقالے کی تیاری میں شامل ایک سینئر محقق ڈاکٹر کائی وانگ ٹو کا کہنا تھا کہ ان نتائج کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ویکسین بے فائدہ ہے۔

ٹیگس