Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • میکرون نے تسلیم کیا، حزب اللہ، لبنانی عوام کا ایک حصہ ہے۔

فرانس کے صدر نے، جو بیروت کے دورے پر ہیں، حزب اللہ کو لبنانی عوام کے ایک حصے کا نمائندہ تسلیم کیا ہے۔

امانوئل میکرون نے منگل کے روز بیروت بندرگاہ کے معائنے کے دوران، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ لبنان، پرامن بقائے باہمی اور کثیر جہتی معاشرے کا ایک نمونہ ہے، کہا کہ حزب اللہ، لبنانی عوام کے حصے کی نمائندگی کرتی ہے اور حزب اللہ اور دیگر جماعتوں کے درمیان، شراکت قائم ہے۔ میکرون نے لبنان کے وزیر اعظم مشل عون کے بارے میں کہا کہ وہ لبنانی پارلیمان کے منتخب صدر ہیں اور اراکین پارلیمنٹ عوام کے منتخب کردہ ہیں۔ فرانس کے صدر نے کہا کہ انھوں نے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جسے اگلے مہینوں میں نافذ کیا جانا چاہیے اور فرانس کی جانب سے لبنان کی معاشی امداد کا جاری رہنا، اس پر منحصر ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر امانوئل میکرون پیر کی رات لبنان پہنچے ہیں۔ چار اگست کو بیروت میں ہوئے دھماکے کے بعد ایک مہینے میں ان کا لبنان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس دورے میں انھوں نے لبنان کے صدر مشل عون اور المستقبل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم سعد حریری سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ٹیگس