فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے پھر آنحضرت (ص) کی شان میں گستاخی کی
بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کر دئے۔۔
خبر رساں ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے پیغمبر اسلام سلام اللہ علیہ والہ کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کر کے ایک بار پھر آنحضرت (ص) کی شان اقدس میں گستاخی کی۔
اس سے قبل فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے 2015ء میں پہلی بار پیغمبر اسلام (ص) کے گستاخانہ خاکے شایع کیے تھے جس کے خلاف پوری دنیا کے مسلمانوں ںے غم و غصے کا اظہار اور شدید احتجاج کیا تھا۔ ساتھ ہی دیگر مذاہب کے پیروکاروں نے بھی اخبار کے اس فعل کی مذمت کی تھی۔
مذکورہ میگزین کے اس اہانت آمیز اقدام کے بعد پانچ سال قبل اس میگزین کی عمارت پر حملہ ہوا تھا جس میں تین حملہ آوروں سمیت ادارتی عملے کے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔