تازہ ترین سروے رپورٹ؛ ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے پیچھے رہ گئے
امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کرائے گئے ایک تازہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے کافی پیچھے رہ گئے ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز اور ایبسوس کی تازہ ترین مشترکہ سروے رپورٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 12 فیصد آگے ہیں اور ان کی مقبولیت کا گراف دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔
تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک اور ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور ٹرمپ کی متضاد پالیسیاں، اخلاقی و مالی بد عنوانیوں کے علاوہ ان کی بد انتظامی ان کی محبوبیت میں خاصی کمی کا سبب بنی ہیں۔