Sep ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکی حکومتیں گیارہ ستمبر کے حملے میں سعودی کردار کو چھپاتی رہی ہیں: امریکی ہدایتکار

دستاویزی فلم بنانے والے مشہور امریکی ہدایت کار نے کہا ہے کہ امریکی حکومتیں گیارہ ستمبر کے واقعے میں سعودی عرب کے کردار کو مسلسل نظر انداز کرتی رہی ہیں۔

امریکی ہدایت کار مائیکل مور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ کی حکومتیں گیارہ ستمبر کے واقعے میں سعودی عرب کے کردار کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو پندرہ سعودی شہریوں نے امریکہ پر حملہ کیا تھا۔ مائیکل مور کے مطابق اگر پندرہ ایرانی یا چینی شہریوں نے یہ حملہ کیا ہوتا تو امریکی حکومتیں اور ذرائع ابلاغ کئی بار یہ اعلان کرچکے ہوتے کہ ایران اور چین نے امریکہ پر جارحیت کی ہے۔

امریکی ہدایت کار نے سعودیوں اور امریکی حکومتوں کے درمیان تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کو انیس برس گزرنے کے بعد بھی کوئی اس بات کے لیے تیار نہیں کہ ان حملوں میں سعودیوں کے کردار کا ذکر کیا جائے۔

خیال رہے کہ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو ایک دہشت گردانہ حملے میں القاعدہ کے انیس دہشت گردوں نے چار مسافر بردار ہوائی جہاز اغوا کر کے امریکہ کے اندر بعض اہداف پر حملے کیے تھے۔ مذکورہ انیس دہشت گردوں میں سے پندرہ سعودی شہری تھے۔

ٹیگس