Sep ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran
  • وہائٹ ہاوس کے سامنے سخت احتجاج میں سازشی معاہدے پر دستخط ہوئے

بحرین اور عرب امارات نے فلسطینی عوام کی امنگوں کا خون کرتے ہوئے آج وہائٹ ہاوس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ سازشی معاہدے پر دستخط کئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب امارات کے وزیر خارجہ عبدالله بن زاید آل نهیان اور بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف بن راشد الزیانی اور غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے وہائٹ ہاوس میں اس سازشی معاہدے پر دستخط کئے۔ جس کے بعد امریکہ نے بھی ابراھام  کے نام سے موسوم اس معاہدے پر دستخط کیا۔

وہائٹ ہاوس میں جب اس سازشی معاہدے پر دستخط ہو رہے تھے تو وہائٹ ہاوس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے اور اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے گئے اور فلسطینیوں کے حقوق سے چشم پوشی کرنے کی مذمت کی گئی۔

واشنگٹن میں ہونے والے اس معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کے بعد قدس کا سودا کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد اب 4 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل مصر 1979 اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ  عرب امارات اور بحرین کی جانب سے روابط کی برقراری کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس