طوفان کے نتیجے میں امریکہ میں 5 لاکھ لوگ بجلی سے محروم
Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
امریکہ میں آنے والے سالی طوفان کے نتیجے میں پانچ لاکھ سے زائد لوگوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارش اور طوفان کے نتیجے میں امریکہ کے جنوبی اور جنوب مشرقی سواحل تباہ ہو گئے ہیں جبکہ سالی نامی طوفان اب فلوریڈا اور الاباما ریاستوں کی طرف رخ کر رہا ہے۔
امریکہ میں طوفانوں سے متعلق قومی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ فلوریڈا کے شہر پنساکولا اور سن فرانسیسکو کے پل کے ایک حصے کو خاصا نقصان پہنچا ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے اور سیکڑوں لوگوں کو سیلاب والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب الاباما، فلوریڈا اور میسی سیپی کے ریاستی حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔