آذربائجان اور آرمینیا میں فوجی تصادم+ ویڈیوز
Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۵ Asia/Tehran
قرہ باغ کے مسئلے کو لے کر جمہوریہ آذربائجان اور آرمینیا کے فوجیوں میں جھڑپیں شروع ہو گئی ہيں جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اتوار کی صبح آذربائجان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ارمینیا کی فوج نے سرحدی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری ہلاک ہوگئے ۔
اتوار کو ہوئی جھڑپوں میں دونوں طرف سے درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
آرمینیا کی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں آذربائجان کے ٹینکوں کو تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔
آرمینیا کی وزارت دفاع نے آذربائجان کے تین ٹینک اور دو ہیلی کاپٹروں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جس کی آذربائجان کی وزارت دفاع نے تردید کی ہے۔
ادھر آذربائجان کی وزارت دفاع نے بھی ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں آرمینیا کے فوجی ٹھکانوں کو تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔