جمہوریہ آذربائجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں میں شدت، نیا ویڈیو
Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۱ Asia/Tehran
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع خطے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ میں اب تک درجنوں فوجی اور عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان حالات اس قدر بے قابو ہوگئے ہیں کہ آرمینیا نے آذربائیجان کے دو جنگی طیاروں اور 14 ڈرون کو مار گرانے اور کئی بکتر بندگاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ حالانکہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اس حوالے سے ابھی تک کچھ بھی نہیں کہا ہے ۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جنگ کی سطح تک پہنچ گئی ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نے اپنی اپنی سرحد پر ٹینک ، توپ اور جنگی طیارے تعینات کردئے ہیں ۔ اس درمیان آرمینیا نے ملک میں مارشل لا لاگو کرتے ہوئے اپنی افواج کو سرحد کی جانب کوچ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔