جمہوریہ آذربائیجان کی فوج نے کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا+ ویڈیو
Oct ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۲ Asia/Tehran
جمہوریہ آذربائیجان نے آرمینیا کے قبضے سے متعدد علاقوں کی آزآدی کی اطلاع دی ہے۔
جمہوریہ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے تازہ فوجی آپریشن کے دوران قرہ باغ کے مزید علاقے کو آرمینیاا کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
یہ ویڈیو ماداگیز علاقے کا ہے جس کے بارے میں آذربائیجان کا دعوی ہے کہ اس کی فوج نے آزاد کرا لیا ہے۔
جمہوریہ آذر بائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسٹرٹیجک علاقے آغ درہ کی بلندیوں کی آزادی کے بعد آرمینیا کی فوج اس علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ ماداگیز نامی علاقے کی آزادی کے بعد اس کی مسلح افواج اب جبرائیل اور فضولی نامی علاقوں کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں۔