Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۵:۲۷ Asia/Tehran

جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آرمینیا کے ساتھ پوری شدت سے جھڑپیں جاری ہیں اوراس کی فوج نے آرمینیا کی فوج کو کرارا جواب دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کی فوجنے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ترتر، آغ دام اور گوران بوی علاقوں پر شدید بمباری کی۔

اس بیان میں کہا گیا ہے آرمینیا کی فوج کے حملوں کے جواب میں آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ کئی دہائی قدیمی تنازع کے نتیجے میں اتوار کے روز جھڑپیں شروع ہوئی تھیں جس کے بعد دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ شروع کرنے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری جھڑپوں میں اب تک دونوں اطراف سے مجموعی طور پر سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔ تاہم ابھی تک دونوں ممالک کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

نیگورنو- قرہ باغ کا علاقہ 4 ہزار 400 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور 50 کلومیٹر آرمینیا کی سرحد سے جڑا ہے۔

ٹیگس