آذربائیجان کا جبرائیل شہر پر قبضہ+ ویڈیو
جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان قرہ باغ تنازع میں گزشتہ 9 دنوں نے جھڑپیں جاری ہيں۔
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے جبرائیل شہر پر فوج کے قبضے کی اطلاع دی ہے جس پر گزشتہ تین دہائی سے آرمینیا کی فوج کا قبضہ تھا۔
الہام علی اف نے اتوار کو قرہ باغ پہاڑی علاقے کے جبرائیل شہر پر فوج کے قبضے کی اطلاع دی۔
ینی شفق ویب سائٹ کی ویب سائٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے بھی جمہوریہ آذربائیجان کے مصدقہ ذرائع کے حوالےسے اس شہر پر قبضے کی اطلاع دی ہے اور اس شہر کو اسٹراٹیجک اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
فریقین کی جانب سے کامیابی کے دعووں کے بیچ جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے ٹوئٹ کر کے دعوی کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج نے ماداگیز علاقے پرکنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ماڈا گیز قرہ باغ کے شمال میں اسٹریٹیجک پہاڑیوں کا حامل ایک رہائشی علاقہ ہے جس کے باعث آرمینین فوج کے زیر کنٹرول جمہوریہ آذربائیجان کے آغدرہ اور کلبجر ضلعوں کے راستوں کی نگرانی ممکن ہوگئی ہے۔