Oct ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • وہائٹ ہاوس کورونا ہاؤس بن گیا

وہائٹ ہاوس میں مزید 5 کارکنوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہو جانے کے بعد وہائٹ ہاوس اب کورونا ہاوس میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے علاوہ، ٹرمپ کے فوجی مشیر جینا ماکرون، پریس سیکریٹری چاد جیلمارٹن، مشیر اطلاعات کارولین لیویٹ اور وہائٹ ہاوس کی ترجمان کیلی مک‌ انانی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ صدر کے مشیر اسٹیفن ملر میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اسکے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی بھی قرنطینہ میں جا چکے ہیں۔

ٹرمپ کے اردگرد کے لوگ مسلسل کووڈ ۱۹ سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ امریکا کی اعلی قیادت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اعلی فوجی  حکام بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے متاثر رہتے ہیں تو اگلے ہفتے صدارتی مباحثہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا بہت سارے لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، اب احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا کیونکہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔

ٹیگس