Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran

مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے کل رات بھی کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکامی اور نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔

تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر اسرائیل میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ان کی ناکامی، مقبوضہ سرزمین کی نا گفتہ بہ صورتحال کے خلاف اور اسی طرح مالی  بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نتن یاہو تم کورونا پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہے اور نتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے اور نتن یاہو استعفیٰ دو کے نعرے درج تھے۔

صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو، مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔

نتن یاہو کو ریاستی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس