Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے نئے براعظم پیما میزائل کی رونمائی

شمالی کوریا کی فوج نے اپنے ملک کی پچھہترویں سالگرہ کے موقع پر ایک جدید قسم کے براعظم پیما میزائل کی رونمائی کی ہے۔

یہ براعظم پیما میزائل سائز کے لحاظ سے نومبر دو ہزار سترہ میں تجربہ کئے جانے والے ہواسونگ پندرہ، میزائل سے بڑا ہے جو براعظم امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما نے فوجی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پیونگ یانگ، دفاعی جنگی طاقت کو مضبوط سے مضبوط بناتا رہے گا۔انھوں نے نئے براعظم پیما میزائل اور دیگر جنگی وسائل کی نمائش کے موقع پر یہ بھی کہا کہ کسی ملک نے اگر شمالی کوریا کی قومی سلامتی کو کمزور یا ملک کے خلاف فوجی طاقت کو یکجا کیا تو ہم طاقتور ترین فوجی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے جواب دیں گے۔

ٹیگس