Oct ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • ملک کورونا کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں: برطانوی وزیر اعظم

برطانیہ میں گزشتہ تین ہفتوں میں کورونا کیسز میں چار گنا اضافہ ہوا ہے تاہم وزیر اعظم بوریس جانسن کا کہنا ہے کہ اب ملک میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود اس ملک کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک میں اب مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا درست نہیں ہوگا۔

بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں کورونا کیسز میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ 23 مارچ کو ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے مقابلہ میں اس وقت کورونا کے زیادہ مریض کا اندراج ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک بار پھر غیر معینہ مدت تک لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ یہ وقت کے حساب سے ٹھیک ہوگا، ہم نہ صرف اپنے بچوں کو ان کی تعلیم سے محروم رکھیں گے بلکہ ایسا کرنے سے ہماری معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپ میں کرونا کی نئی لہر نے ان ممالک کے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس