فرانس میں کورونا کی نئی لہر کرفیو نافذ
Oct ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
فرانس کے صدر نے کورونا کی وجہ سے ملک میں کرفیو نافذ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ کورونا کے قہر کو روکنے کے لئے کل جمعہ سے ملک میں کرفیو نافذ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ شہروں میں کرفیو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا اور اس دوران ٹریفک پر پابندی نہیں ہوگی۔
فرانس کے صدر نے کہا کہ کرفیو کی پابندی نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فرانس میں کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر میں ہر روز اوسطاً 20 ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ہم ایسے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، جہاں اسے ہر حال میں روکنا ہوگا۔
واضح رہے کہ فرانس میں اب تک 7 لاکھ 79 ہزار 63 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں کہ جن میں سے تقریبا 33 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔