Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ ملک سے فرار ہونے کے لیے تیار!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخابات میں ناکامی کی صورت میں ملک چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔

ریاست جارجیا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے نہایت ہی تمسخر آمیز لہجے میں کہا کہ میرے لیے امریکی تاریخ کے بدترین صدارتی امیدوار کا مقابلہ کرنا واقعی سخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں ہار گیا تو یہی کہوں گا کہ امریکہ کی سیاسی تاریخ کے بدترین امیدوار سے ہارا ہوں۔

ٹرمپ نے اپنا مزاحیہ انداز جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ناکامی کا مجھے پر اچھا اثر نہیں پڑے گا شاید میں امریکہ چھوڑنے پر مجبور ہو جاؤں۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے الیکشن آفس چیف بل اسٹیفن سمیت تین مشیروں نے اعتراف کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کا امکان نہیں اور انہیں شکست قبول کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے مطابق صدر ٹرمپ کو کل تینالیس فی صد دائے دہندگان کی حمایت حاصل  ہے جبکہ چون فی صد نے ان کے ڈیموکریٹ رقیب جو بائیڈن کی حمایت کی ہے۔

ٹیگس