اسرائیل، مظاہرین پر پولیس نے گاڑی چڑھا دی+ ویڈیو
اسرائیل میں بدعنوان اور کرپٹ وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں میں شدت آنے کے ساتھ ہی پولیس کا وحشی چہرا مزید سامنے آتا جا رہا ہے۔
صیہونی حکومت کی پولیس نے نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر گاڑی چڑھا دی۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی خراب کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔