آذربائیجان نے ماری بازی، تاریخی خدا آفرین پل پر آذری پرچم لہرانے لگا+ ویڈیو
Oct ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی کی دوسری کوشش کے باوجود متنازع علاقے ناگورنو-کاراباخ میں فریقین ایک دوسرے پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔
27 ستمبر کو آرمینیائی اور آذربائیجانی فوج کے مابین لڑائی شروع ہونے کے بعد جنگ بندی کے قیام کی دوسری کوشش تھی جس کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔
لڑائی اور گولہ باری سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے جن میں جنگجو اور عام شہری بھی شامل ہیں۔
آرمینیائی فوجی عہدیداروں نے اتوار کے روز بتایا کہ آذربائیجان کی فورسز کی جانب سے رات گئے ناگورنو- کاراباخ پر گولہ باری کی گئی۔
دوسری جانب آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا کہ آرمینیائی فوج نے جنگ بندی کے باوجود راتوں رات متنازع علاقے میں مارٹر اور توپ خانے کا استعمال کیا اور صبح کے وقت کئی اطراف سے حملوں کی کوششیں کیں۔