Oct ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • فرانس کا 231 غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

فرانس کی حکومت نے انتہا پسندانہ سرگرمیوں کے الزام کے تحت 231 غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک انتہا پسند کی جانب سے ایک فرانسیسی شہری کے خلاف کئے جانے والے اقدام کے بعد فرانس کی حکومت نے غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانس کی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کو نکالنے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

فرانس کی حکومت کو جمعہ کے روز پیش آنے والے حادثے کے بعد مہاجرین کے خلاف اقدامات کرنے کیلئے دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے سخت دباو کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کی پولیس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ایک شخص نے پیرس کے مضافات میں چاقو سے وار کرکے ایک فرانسیسی شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

ٹیگس