Oct ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: آذربائیجان

آذربائیجان کے نائب صدر نے الزام عائد کیا کہ آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے نائب صدر حکمت حاجی اف نے آج پیر کے روز کہا کہ گزشتہ ہفتے روس کی میزبانی میں ہونے وا لے مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا جواعلان ہوا تھا اس پر آرمینیا نے عمل نہیں کیا اور گنجہ شہر پر اسکڈ میزائل داغ کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور اس کے بعد ہر روز تقریبا 2 ہزار میزائل داغ کر آذربائیجان کے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

آذربائیجان کے نائب صدر نے اسی طرح دعوی کیا کہ یورپ کے بعض ممالک اور مینسک گروہ کا رجحان ایروان کی جانب ہے۔

واضح رہے کہ  قرہ باغ کے مسئلے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ 27 ستمبر کو شروع ہوئی تھی۔  

ٹیگس