بوسٹن میں امریکی پرچم نذر آتش+ ویڈیو
امریکی شہر بوسٹن میں عوام نے مظاہروں کے دوران ملک کے قومی پرچم کو نذر آتش کر دیا۔
امریکا میں تقریبا پانچ مہینوں سے نسلی امتیاز کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکا کے تقریبا ہر شہر اور ریاست میں یہ مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ پولیس بے دریغ طاقت کا استعمال کر رہی ہے جس سے عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
25 مئی کو امریکی ریاست منے سوٹا کے شہر منیاپولس کے ایک سفید فام پولیس اہلکار نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ اس ہولناک واقعے کی ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد سے امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو تاحال جاری ہے۔
جارج فلوئڈ کے قتل کے خلاف پچیس مئی سے شروع ہونے والے زبردست احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر وائٹ ہاؤس کے سامنے بھاری تعداد میں پولیس تعینات کردی گئی تھی جس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے فائر کئے اور مختلف قسم کی پرتشدد کارروائیاں انجام دیں ۔