Oct ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • خلیج فارس خطے کی صورتحال اچھی نہیں: روس

روس کے صدر ولادمیر پوتین نے مغربی ایشیا کی سلامتی کے بارے میں سلامتی کونسل کے آنلائن اجلاس کے انعقاد کی پیشکش کی ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے خلیج فارس کے بارے میں سلامتی کونسل کے آنلائن اجلاس میں کہا کہ صدر پوتین نے ایک بار پھر مغربی ایشیا میں قیام امن کے بارے میں گروپ پانچ جمع ایک کے آنلائن اجلاس کی تجویز دی ہے.

سرگئی لاؤروف نے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قام سلیمانی کی شہادت اور اس کے پیغام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد خلیج فارس میں ایک نہایت خراب صورت حال کو پیدا ہونے سے روکا گیا تاہم خلیج فارس کے حالات مسلسل خراب ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے اس اجلاس میں کہا کہ خلیج فارس کے علاقے سے سکیورٹی کے حوالے سے نہایت خطرناک رپورٹیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے  مطالبہ کیا کہ وہ اس علاقے کے حالات پر نظر رکھے۔

تین جنوری دو ہزار بیس کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی دہشتگردوں نے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلمیانی اور عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو ایک فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

دنیا کے بہت سے ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکہ کے اس دہشتگردانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جنرل سلیمانی کی شہادت میں ملوث تمام افراد کو نشانہ بنائیں گے: سپاہ کا اعلان

 

ٹیگس