Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • دنیا پر بڑی طاقتوں کے رعب دبدے کا دور ختم ہوا: روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ دنیا پر بڑی طاقتوں کے دبدبے کا دور ختم ہو چکا ہے اور امریکہ روس کے خلاف کسی بھی طرح کی سازش کرنے سے باز آ جائے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے خلاف کسی بھی قسم کا اقدام کرنے پر امریکہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اپنے خلاف ہر طرح کے اقدام کا بھرپور جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تبدیل ہو رہی ہے اور دنیا پر بڑی طاقتوں کے رعب و دبدبے کا دور ختم ہو چکا ہے اور وہ نہیں سمجھتے کہ امریکہ جیسا ملک بھی اس سے الگ ہو گا۔

روس کے صدر نے دنیا میں اسلحے کی دوڑ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس دوڑ کی حد معین اور اس رقابت کو محدود نہ کیا گیا تو دنیا کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا۔

ولادیمیر پوتن نے قرہ باغ میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی اور جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے ساتھ روس کے تعلقات ہیں اور قرہ باغ میں جو کچھ پیش آ رہا ہے وہ ایک المیہ ہے اور اس کا خاتمہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اسلحے کے بارے میں امریکہ اور روس کے مذاکرات واشنگٹن کی خلاف ورزیوں کی بنا پر نتیجہ خیز واقع نہیں ہوئے ہیں۔

روسی حکام نے نیو اسٹارٹ معاہدے کی مدت میں توسیع کے لئے امریکہ کی شرطوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ٹیگس