Oct ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ کی اپنے آذری اور آرمینیائی ہم منصبوں سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقات کی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوری آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے پہاڑی علاقے قرہ باغ میں جاری حالیہ کشیدگی کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابجق جمہوریہ آذربائیجان  کے وزیر خارجہ جیحون بایرام اف نے امریکا کے سفر کے دوران اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپئو سے ملاقات کی۔

آذربائیجان کے میڈیا ذرائع نے جمعے کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بایرام اف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو سے ملاقات میں قرہ باغ کے حالیہ تنازع کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں نے نامہ نگاروں کے سامنے اپنی گفتگو کا آغاز کیا۔

امریکا اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے آرمینیا کے وزیر خارجہ زہراب مناتسکانیان سے الگ سے ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں کی درخواست امریکا نے قرہ باغ کے تنازع اور اس سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے مد نظر کی تھی۔

ٹیگس