نتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرے، مظاہرین کی گرفتاریاں+ ویڈیو
صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے خلاف ان کے گھر کے باہر مظاہرے ہوئے ہیں جس کے دوران پولیس نے تشدد کا مظاہرہ کیا۔
مظاہرین پر امن مظاہرے کر رہے تھے لیکن صیہونی پولیس نے مظاہرین کے ساتھ مار پیٹ کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔
پولیس کا دعوی ہے کہ مظاہرین وزیر اعظم نتن یاہو کے گھر میں گھسنا چاہتے تھے جنہیں طاقت کے استعمال سے روک لیا گیا۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ تل ابیب میں ہونے والے مظاہروں کا دائرہ اب پورے اسرائیل میں پھیل چکا ہے۔ گزشتہ 18 ہفتوں سے جاری مظاہروں میں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ عوام کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے ہفتے کی شب سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاہو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔
اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خاندانی طور پر مالی بد عنوانیوں میں ملوث نتن یاہو فوری طور پر استعفیٰ دیں۔