Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا کی رفتار تیز، ترانوے لاکھ مریض

امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور مجموعی تعداد نوے لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ورلڈو میٹر ویب کے مطابق بدھ کی صبح تک امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ترانوے لاکھ اسی ہزار تیس تک پہنچ چکی تھی جن میں سے تئیس لاکھ دوہزار چوراسی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات کے لحاظ سے امریکہ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے خلاف مہم کافی دیر سے شروع کی گئی ہے اور اس وقت مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ کے باعث امریکہ کو ضروری دواؤں، میڈیکل آلات اور کورونا تشخیص دینے والی کٹس کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے لاپرواہی برتنے پر امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اندرون ملک شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 

ٹیگس