Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر امریکی پولیس کا تشدد

امریکی پولیس نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سیاہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ہل نیوز کے مطابق مظاہرین واشنگٹن ڈی سی کے ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے سیاہ فام نوجوانوں کی موت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ پولیس نے اچانک ان پر ہلہ بول دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں پولیس اور مظاہرین کو ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مذکورہ سیاہ فام نوجوان کو چند روز قبل امریکہ کی نسل پرست پولیس نے تعاقب کے دوران گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
یہ مظاہرے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب امریکہ کی نسل پرست پولیس نے فلاڈیلفیا سٹی میں ایک اور سیاہ فام نوجوان کو گولیان مار کر ہلاک کردیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ پچھلے چند ماہ کے دوران امریکی پولیس کے ہاتھوں نے متعدد سیاہ فام شہریوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس