Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر امریکی پولیس کا تشدد

امریکی پولیس نے ریاست کیرولائینا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

 سی این این کے مطابق مظاہرین شمالی کیرولائینا کے شہر گراہم میں مقامی عدالت کے سامنے مظاہرہ کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر ہلہ بول دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے اور مرچوں کا اسپرے کیا۔ کہا جارہا ہے کہ مظاہرے کے منتظم پادری سمیٹ آٹھ افراد کو امریکی پولیس نے گرفتار بھی کیا ہے۔
 سیاہ فام امریکی شہریوں کے پے در پے قتل کے خلاف ہونے والے عوامی مظاہروں نے ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کردی ہے۔

ٹیگس