امریکا، ٹرمپ کی شکست کے ساتھ ہی فسادات پھوٹ پڑے+ ویڈیوز
ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ شکست، ان کے حامیوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے امریکا کے مختلف شہروں میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔
ریاست اوریگن کے شہر پورٹلینڈ میں ٹرمپ کے مخالفین اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ ہوئی اور امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا۔اس کے بعد نیویارک کی پولیس نے مظاہرین کے خلاف کاروائی کی جو بدھ کی رات تمام ووٹوں کی گنتی دوبارہ کئے جانے کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے تھے۔نیویارک میں نو مقامات پر اجتماع کرنے والے مظاہرین نے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا۔
امریکی مظاہرین نے ٹرمپ اور نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے اور سیاہ فام شہریوں کی زندگی کے حق نامی تحریک کے مطالبات پورے کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔اسی قسم کے احتجاجات اور مطالبات امریکہ کی مختلف دیگر ریاستوں منجملہ فیلاڈیلفیا اور پینسلوانیا میں بھی کئے گئے ۔
یہ اعتراضات ایسی حالت میں سامنے آئے ہیں کہ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن جیت کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ۔انھوں نے صدارتی انتخابات میں اب تک کا سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا ہےاور ان کی جیت کی پیش گوئی کی جا رہی ہے ۔