ٹرمپ کے مسلح حامیوں کا مظاہرہ+ ویڈیو
Nov ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
امریکہ کے صدارتی الیکشن میں جوبائیڈن کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی موجودہ صدر ٹرمپ نے نتیجے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ٹرمپ کے مسلح طرفدار بھی آتشیں اسلحے کے ساتھ سڑکوں پر نکل پڑے ۔
امریکی ریاستوں جورجیا اور ایریزونا کی سڑکوں سے موصولہ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ کے مسلح طرفدار آتشیں اسلحوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور وہ ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی کے اعلان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ اور اسی طرح امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار خود جو بائیڈن کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کے اعلان پر امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔